شہر قائد میں 30 جولائی سے مون سون کا ایک اور سپیل متوقع

کراچی: (دنیا نیوز) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر قائد میں 30 جولائی سے مون سون کا ایک اور سپیل متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 30 جولائی سے 2 اگست تک کہیں درمیانی کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے، 5 اگست سے 7 اگست تک بھی بارشیں متوقع ہیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ اگست میں جولائی کے مقابلے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں