اے این ایف کی کارروائیاں، 52 کلو سے زائد منشیات برآمد، 6 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اے این ایف نے کارروائیاں کرتے ہوئے 52 کلو سے زائد منشیات برآمد اور6 ملزمان گرفتار کر لیے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کارروائیاں کراچی،پشاور،ملتان اورراولپنڈی میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 24 کلو چرس،26.4 کلو افیون برآمدکی گئی۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائیوں میں 1 کلو 680 گرام آئس،472 گرام ہیروئن ، 200 نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں اور گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں