بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی بارشیں جاری، 250 سے زائد افراد ہلاک

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جو بھاری جانی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، شملہ میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑی تباہی کا سامنا ہے۔

مشرقی علاقوں میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں