تحریک لبیک پاکستان کے رکن مرکزی شوریٰ سمیت 28 ملزمان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

راولپنڈی:(دنیا نیوز) پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن سید عنایت الحق سمیت 28 ملزمان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سید عنایت الحق، مفتی عمیر، ڈاکٹر شفیق امینی، علامہ شفیق قادری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا  مقدمے کے متن کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزمان جامع ضیاالعلوم میں چیف جسٹس کیخلاف ملکی سطح پر جلسہ جلوس کا پروگرام طے کرنے کی میٹنگ کر رہے تھے،

ملزمان نے چیف جسٹس کو برطرف کر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تقریر کی جومذہبی منافرت اور مجرمانہ سازش کے حامل ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ملزمان مسلح گن مینوں اور مدرسے کے طالب علموں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں آئے اور انہوں نے ہائی کورٹ روڈ بلاک کردی، مسلح گن مینوں کے

سڑک پر آنے کے باعث عام شہریوں میں خوف و حراس پھیلانے سے متعلق مقدمہ کے متن میں مزید کہا گیا کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان گاڑیوں میں سوار ہو کر جی ٹی روڈ سواں اور طلبا مدرسے کی جانب گلیوں میں بھاگ گئے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں