پنجاب حکومت کا فشریز اورشریمپ فارمنگ کیلئے ریسرچ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملک کاسب سے بڑا شریمپ فارم قائم کرنے سے متعلق پراجیکٹ کا آغاز اسی سال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

حکومتی پلان کے تحت پنجاب میں پہلی بارایک ہزار ایکڑ پر سو ٹن سے زائد شریمپ فارمنگ کی جائے گی جبکہ شریمپ فارمنگ کیلئے حکومت پنجاب سبسڈیز اراضی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گی-

مریم نواز کی ہدایت پر فشریزاورشریمپ فارمنگ کیلئے ریسرچ پراجیکٹ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس پر فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کی جانب سے اس فیصلے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں