بارش کے بعد گرمی اور حبس میں کمی، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں گزشتہ روز بارش کے ہیوی ویٹ سپیل کے بعد گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آگئی جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی آج بھی جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ باغوں کے شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر کے افق پر آج بھی بادل چھائے رہیں گے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں