کومل عزیز نے اپنے شریک حیات میں پائی جانیوالی خوبیاں بتادیں
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے اپنے شریک حیات میں پائی جانیوالی خوبیاں بتادیں۔
حال ہی میں کومل عزیز ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
پوڈ کاسٹ کے دوران شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے شادی سے متعلق اپنی ترجیحات طے کررکھی ہیں۔
کومل عزیز کا کہنا تھا کہ شادی بہت اچھی چیز ہے، ہر کسی کو کرنی چاہیے اور میں بھی کروں گی لیکن فی الحال مجھے میری پسند کا لڑکا نہیں مل رہا۔
اپنے ہونیوالے شریک حیات میں پائی جانیوالی خوبیوں کے بارے بات کرتے ہوئے کومل عزیز نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میرا ہونے والا شوہر مجھ سے زیادہ پڑھا لکھا، کامیاب اور کاروباری ہو، روحانی اور شخصی طور پر مجھ سے زیادہ بہتر ہو۔
کومل کا کہنا تھا کہ اگر میرا ہونے والا شوہر ان تمام باتوں میں مجھ سے کم ہو گا تو شاید میں اس کی اس طرح عزت نہ کر پاؤں جس طرح شوہر کی عزت کی جانی چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا ہونے والا شوہر اچھے پیسے کماتا ہو، مجھے پرتعیش چیزیں خرید کر دینے کی طاقت رکھتا ہو، چاہے مجھے برانڈڈ پرس نہ بھی دلائے تو کوئی بات نہیں لیکن اچھی کمائی کرتا ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے میرا ہونے والا شوہر مردانہ وجاہت رکھتا ہو اور مکمل لڑکا ہو، مجھے آدھے لڑکے پسند نہیں۔