بچوں کو ہوا دینے پر لگا کر ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے ایک سرکاری سکول میں پڑھانے کیلئے آئی ٹیچر بچوں کو ہوا دینے پر لگا کر کلاس میں سوتی رہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوپی کے علی گڑھ کے ایک سرکاری سکول سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر کمرے میں آرم سے سو رہی ہے جبکہ معصوم بچے پنکھا جھلنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سکول میں بجلی نہیں تھی اور گرمی ہونے کے باعث خاتون ٹیچر نے بچوں کو پنکھا جھلنے کا کہا۔

مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں