19 ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح، غیرملکی مندوبین کی بھی شرکت

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 19 ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا جس میں غیرملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کراچی چیمبر کو ایونٹ کےمسلسل کامیابی سے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

صدر کراچی چیمبرآف کامرس افتخار احمد شیخ نے نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش رہی ہے کہ نمائش کا مقصد حاصل کیا جائے ،اس نمائش کےذریعےمیڈان پاکستان کوفروغ دیاجائے گا، بین الاقوامی کمپنیوں کےسٹالز بھی موجودہیں،نمائش میں غیرملکی مندوبین نےشرکت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہرسال اس نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے، کے سی سی آئی کا شمار دنیا کے بڑے چیمبرز میں ہوتا ہے، کے سی سی آئی کوشش کرتا ہے اس طرح کی سرگرمیوں میں لوگوں کو اور کمپنیوں کوشامل کریں، بی ٹو بی میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔

بی ایم جی گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے قطر، ترکی ، ویتنام، ایران، جرمنی، انڈونیشیا، چائنہ اور بحرین سمیت دیگرممالک نے شرکت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں