امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کی آخری رسومات ادا

ٹیکساس : (ویب ڈیسک ) امریکی رکن کانگریس اور پاکستانی کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن لی کی آخری رسومات ٹیکساس میں ادا کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری رسومات میں امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شیلا جیکسن لی امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی سربراہ تھیں، ہیوسٹن میں منعقد شیلا جیکسن کی آخری رسومات میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا کہ شیلاجیکسن نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں

ان کا کہنا تھا کہ شیلا جیکسن لی 2005 میں پاکستان میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی تھیں، شیلا جیکسن پاکستان کی مخلص اور سچی دوست تھیں۔

واضح رہے کہ 20جولائی کو ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلاجیکسن کا انتقال ہوا تھا ، وہ طویل عرصے سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں