ن لیگ نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑوانے کی کوشش کی: احمد خان بھچر

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑوانے کی کوشش کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صورتحال عام جماعتوں سے مختلف ہے، ن لیگ نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیخلاف ریفرنس دائر کرنے جا رہے ہیں، 2024 کے انتخابات کے بعد ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہم نے بطور احتجاج اس میں حصہ لیا، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہمارے ورکرز اور رہنماؤں سمیت دیگر پر درج بے بنیاد مقدمات ختم کئے جائیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ کل لاہور کا حال دیکھ لیا، وزیراعلیٰ صاف صاف سڑکوں پر گھومتی رہیں، حکومت اس وقت مکمل فیل ہو چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں