صبا قمر کے ویسٹرن لک میں حسن کے جلوے، مداح گرویدہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے ویسٹرن لک میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔

حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ صبا قمر کو بلیو جینز اور شارٹ باڈی شرٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ نے گلے میں بھاری نیکلس بھی ڈال رکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں میں قاتلانہ ادائیں مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پرآتے ہی تہلکہ مچا دیا جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کیجانب سے محبت بھرے کمنٹس کی برسات کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں