ایف آئی اے کا چھاپہ، چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں ملزم میکاش جارج کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس سے چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق ویڈیوز و تصاویر برآمد ہوئی ہیں، ملزم نے مذکورہ ویڈیوز اور تصاویر گوگل اور ٹیلی گرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔
ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے قبضے سے پورنو گرافی میٹریل رکھنے اور شئیر کرنے کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
ملزم کے موبائل سے مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز کے لیے استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی برآمد ہوئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔