غزہ میں بارود کی مسلسل بارش، 24 گھنٹے میں 86 شہادتیں، 61 فلسطینی زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، بارود کی مسلسل بارش سے 24 گھنٹے میں مزید 86 شہادتیں،61 فلسطینی زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطباق بیت لاہیہ اور جبالیہ میں سکولوں پر بمباری سے 4 افراد شہید ہوئے، نصیرات میں رہائشی عمارت پر میزائل داغ دیا گیا جس سے 2 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے۔

رفاہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 افراد شہید، متعدد زخمی ہوئے، خان یونس میں صیہونی ڈرون حملے میں کئی افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 227 ہوگئی، 1 لاکھ 7 ہزار 573 فلسطینی زخمی ہیں۔

دوسری جانب یمن سے داغے گئے میزائل نے تل ابیب کے علاقے کو نشانہ بنایا جس سے 2 افراد ہلاک ، درجن بھر زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام آنے والے پروجیکٹائل کو روکنے میں ناکام رہا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں