جہلم میں 6 سالہ بچے کا قتل ، 14 سالہ ملزم گرفتار

جہلم: (دنیانیوز) جہلم کے علاقے کوٹھا پرانا میں 6 سالہ بچے کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دس روز قبل عثمان کی لاش گھر کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی، مقتول کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ 14 سالہ ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم مقتول کا قریبی رشتہ دار ہے، اور اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے، آلہ قتل کےلیے کل عدالتی ریمانڈ حاصل کریں گے۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ عثمان کو سب پیار کرتے تھے اس لیے قتل کیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں