بیوی نے شوہر کے اصرار پر اس کی دوسری شادی کرا دی
حیدرآباد دکن: (ویب ڈیسک) بیوی نے اپنے شوہر کے اصرار پر اس کی دوسری شادی کرا دی۔
یہ انوکھا واقعہ بھارتی ضلع محبوب آباد میں پیش آیا ہے، گاؤں آگم پلی میں داسری نریش نامی شخص کی سریتا نامی لڑکی سے چند سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ جوڑے کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے، تاہم نریش اپنی بیوی کی کزن سندھیا نامی لڑکی کو بھی پسند کرتا تھا جو کہ ذہنی معذور ہے۔
جب نریش نے اپنی بیوی کو اس حوالے سے بتایا کہ وہ سندھیا کو پسند کرتا ہے تو سریتا نامی خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کیلئے رضامندی کا اظہار کیا، دونوں خاندانوں کو اس شادی کیلئے راضی کرنے میں بھی سریتا نے کردار ادا کیا۔
دونوں خاندانوں کی موجودگی میں یہ شادی انجام پائی ہے جبکہ یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سریتا نے بتایا کہ میرا شوہر سندھیا کو پسند کرتا ہے اور سندھیا ذہنی معذور بھی ہے وہ بچوں جیسی ہے اور بچوں کی طرح اس کی دیکھ بھال کروں گی۔
اس شادی کی انجام دہی سے قبل سندھیا کے بہنوئی نے پولیس کے ذریعے شادی رکوانے کی کوشش کی۔
اطلاع ملنے پر پولیس مندر میں پہنچ گئی، تاہم پولیس نے دلہن کا شناختی کارڈ چیک کیا اور اس لڑکی کے بالغ ہونے اور پسند کی شادی پر تقریب میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جس کے بعد مذکورہ شادی آرام سے انجام پائی۔