بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بارشوں کے بعد کی سیلابی صورت حال اور اس پر قابو پانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں