پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کرکے ملک کوبحرانوں سےنکالا جائے:محمود اچکزئی

اسلام آباد :(دنیا نیوز ) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرکے ملک کوبحرانوں سےنکالا جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کےبھائی ہے،ایک دوسرے کوطعنےنہ دیں، کون کس کی گود میں نہیں پلا؟

انہوں نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونےچاہئیں، ملک کوبحرانوں سےنکالا جائے، اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سےمذاکرات کے لیے تیار ہوں، نوازشریف کا بیان آیا ہے سب بیٹھ کر بات کریں، آئیں آرمی چیف سمیت ہم سب ملکر بیٹھیں۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے کہنا ہے آپ ہماری اسٹیبلشمنٹ ہیں، ہماری فوج ہیں، بس ہم کہیں گے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، سنی اتحاد کونسل اور تمام جماعتیں متفق ہیں، ملک میں آئین کی بالادستی  کیلئے مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو آپ ایک دوسرے پر چھریاں پھیرتے ہیں، آئیں! مل کر بیٹھیں کہ یہ بدبخت بحران کس طرح آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں