کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او کے مطابق اورنگی ٹاؤن ایک نمبر بلال مسجد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ڈکیت کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال پہنچا دی گئی، تیسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک و زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں