اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج کی نفری بڑھانے کا فیصلہ

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی فوجی نفری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئے اسرائیلی فیصلے کی اطلاع اسرائیلی نشریاتی ادارے نے دی ہے، نشریاتی ادارے کے مطابق اس وقت مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی 23 بٹالینز تعینات ہیں، جو مغربی کنارے میں آج سے پہلے تک آپریشنز کی ذمہ دار تھیں۔

اسی نفری کے ساتھ اسرائیلی فوج نے پچھلے تقریباً ایک ہفتے سے باضابطہ انداز میں مغربی کنارے میں جنگی آپریشن شروع کر رکھے ہیں، اب تک درجنوں فلسطینیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فیصلے کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے تربیتی نوعیتی کی سرگرمیوں کو روک دیا ہے اور اضافی بٹالینز اب مغربی کنارے میں بھیجی جائیں گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں کار بم دھماکے کی کوشش کو یہودی بستی میں داخلی دروازے پر ہی ناکام بنا دیا تھا، اسرائیل میں یہ خوف پایا جاتا ہے کہ مغربی کنارے میں کشیدگی بڑھنے سے شمالی اسرائیل سے بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں کو دوبارہ بسانے پر منفی اثر آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں