گلگت بلتستان میں رنگا رنگ 'جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ' کا کل سے آغاز

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں رنگا رنگ 'جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ' کا آغاز کل سے ہوگا۔

شمالی علاقہ جات کے پرفضاء مقام گلگت میں پولو کا سب سے بڑا ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے، "جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ" کا آغاز فورس کمانڈر نادرن ایریا کے زیر اہتمام کل سے وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پہلی بار چترال کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں شریک ہوں گی، ، اس سے قبل گلگت بلتستان کی ٹیمیں بلند ترین میدان شندور میں مدمقابل ہوتی تھیں۔

دس روزہ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں فتح کا خواب لیکر میدان میں اتریں گی،جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کے تمام میچز مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔

صدر گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ میں پولو کے تمام شائقین کو جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں