چودھری شجاعت، اعجاز الحق کی گورنر پنجاب سے ملاقات، خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد آمد ہوئی جہاں انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔
چودھری شجاعت حسین اور اعجاز الحق نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران سردار سلیم حیدر خان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
چودھری شجاعت حسین اور اعجاز الحق نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی، سرداد سلیم حیدر خان نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا۔
سلیم حیدر خان نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کا سرمایہ ہیں، چودھری شجاعت حسین جیسے سیاست دان کی موجودگی پاکستانی سیاست کیلئے بہت ضروری ہے۔