دورہ بنگلادیش: جنوبی افریقہ فیصلے کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کا منتظر
کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) کرکٹ جنوبی افریقہ رواں ہفتے بنگلا دیش کے دورے سے متعلق فیصلہ کرے گی، اسے سیاسی بحران سے دوچار رہنے والے ایشیائی ملک سے متعلق سکیورٹی رپورٹس کا انتظار ہے۔
ایف ٹی پی کے تحت جنوبی افریقی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا سفر کرنا ہے، سیریز 21 اکتوبر کو شروع ہو گی۔
موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں جنوبی افریقہ کے 6 ٹیسٹ میچز باقی ہیں،ٹیبل میں ٹیم کی موجودہ پوزیشن ساتویں ہے۔