وزیراعظم کا سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان

محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تیزی سے کم ہوتی افراط زر کی شرح کی بدولت شرح سود میں کمی آئی ہے، امید ہے آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی، معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں