اسرائیل کا شام کے جنوبی حصے میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

دمشق: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے شام کے جنوبی حصے میں ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل نے شام کے جنوب میں القنیطرہ اور دمشق کے درمیان راستے پر ڈرون طیارے کے ذریعے بمباری کی، حملے میں خان ارنبیہ کے علاقے کے مشرق میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

یہ کارروائی ملک کے وسطی صوبے حمص میں ملٹری سائنس ریسرچ سینٹر پر فضائی حملوں کے چند روز بعد کی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں