سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث سونا 2 ہزار 566 ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں