عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں، گورنر ہاؤس کراچی کو قمقموں سے سجا دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس کراچی میں 12 ربیع الاول کے جشن کی تیاریاں جاری ہیں، گورنر ہاؤس کو قمقموں سے سجا دیا گیا۔

گورنر ہاؤس میں آج شب عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے میلاد کی پہلی محفل ہو گی۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ محفل میلاد کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، میلاد میں معروف نعت خواں پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں ہدیہ کلام پیش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں