غلط معلومات پھیلانے پر آسٹریلیا کی میٹا کو وارننگ
سڈنی: (ویب ڈیسک) غلط معلومات پھیلانے پر آسٹریلیا نے میٹا کو وارننگ دے دی۔
آسٹریلیا کی حکومت نے میٹا کر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آن لائن غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکیں ورنہ ناکامی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی عالمی آمدنی کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے اس مذکورہ بالا فیصلے کا مقصد دنیا بھر میں سوشل میڈیا کمپنیوں پر لگام ڈالنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔
حکومت نے کہا کہ وہ ٹیک پلیٹ فارمز کو ایسے ضابطہ اخلاق مرتب کرنے پر مجبور کرے گی جس سے ان کے پلیٹ فارمز نقصان دہ جھوٹی معلومات پھیلانے کو روک سکیں۔
آسٹریلوی حکومت کا کہنا تھا کہ ریگولیٹر سے منظوری لی جائے، اگر کوئی پلیٹ فارم ایسا کرنے میں ناکام رہا تو ریگولیٹر ایکشن لے گا جبکہ عدم تعمیل پر کمپنیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔