دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے والی خاتون
میلان: (ویب ڈیسک) اٹلی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دنیا کی سب سے موٹی زبان کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 37 سالہ ایمبرا کولینا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے دانتے بارنز (مردوں کی کیٹیگری میں موٹی زبان کے سابق ریکارڈ ہولڈر) کی تصاویر دیکھنے کے بعد ریکارڈ کیلئے اپلائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایک ڈاکٹر کی جانب سے ایمبرا کولینا کی زبان کی پیمائش تین بار کی گئی اور آفیشل اوسط پیمائش 5.44 انچز سامنے آئی۔
انہوں نے خواتین کی کیٹیگری کا یہ ریکارڈ امریکی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی جینی ڈو وینڈر سے حاصل کیا جنہوں نے رواں برس کے ابتداء میں زبان کی 5.21 انچز کی پیمائش کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔