اسلام آباد کے 3 حلقوں سے متعلق سماعت کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشنز پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے الیکشن ٹریبونل کو پٹیشنز پر سماعت کرنا تھی۔

جسٹس طارق جہانگیری کے الیکشن ٹریبونل میں پٹیشنز بحال ہونے کے بعد آج پہلی سماعت ہونا تھی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے مبینہ دھاندلی پر الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں