ہائی سپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیلئے پی ٹی اے کا سٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سلو انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے خوش خبری، پاکستان میں ہائی سپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے پی ٹی اے نے سٹارلنک کو لائسنس جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

پاکستان میں ہائی سپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت جلد ملنے کی توقع ہے، پی ٹی اے حکام نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سٹارلنک کا لائسنس تیار ہے، صرف سکیورٹی کلیئرنس باقی ہے، سکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی سٹارلنک کو لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ سٹارلنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کیلئے سپارکو سے کمرشل معاہدہ کرنا پڑے گا، سٹارلنک کو سپارکو سے کمرشل معاہدہ بھی پی ٹی اے میں جمع کرانا پڑے گا۔

حکام پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں سٹارلنک کی سروس ایک سال سے کم عرصہ کے دوران شروع ہوجائے گی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے ملک بھر میں ہر شہری کو انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں