مشرق وسطیٰ میں بھڑکتی آگ آتش فشاں کی شکل اختیار کر رہی ہے: انتونیو گوتریس

نیویارک: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بھڑکتی آگ آتش فشاں کی شکل اختیار کر رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا وقت آ پہنچا ہے۔

برطانیہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ خطے میں امن ہی سب سے بہتر آپشن ہے، ہم نہیں چاہتے لبنان دوسرا غزہ بنے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں