لاہور ہائیکورٹ نے 25 سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 25 سول ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظورئ کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، لاہور سے نبیلہ عامر اور محمد عامر کا بھکر تبادلہ کر دیا گیا۔

سول جج محمد عمران کا لاہور سے رحیم یار خان، سول جج عدنان احمد کا اوکاڑہ سے شاہ کوٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح سول جج محمد نعمان کا وہاڑی سے لاہور اور سول جج نعمان احمد کا پتوکی سے اوکاڑہ تبادلہ کر دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں