مریم نفیس نے شوہر کو اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دے دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے شوہر امان احمد کو اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دے دیا۔
شوہر سے تعلق کے 6 برس مکمل ہونے پر مریم نفیس نے شوہر امان احمد کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ان کے تعلق کو 6 سال مکمل ہوگئے، انہوں نے 6 سالوں کی تفصیل گنواتے ہوئے لکھا کہ ہمارے تعلق کو 6 سال، 72 ماہ، 313 ہفتے اور 2191 دن گزر گئے۔
مریم نفیس نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں رومانوی شخص قرار دیا اور لکھا کہ وہ پہلے دن سے ہی رومانوی تھے اور آج تک ویسے ہی ہیں۔
اگرچہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے اور شوہر کے تعلق اور رشتے کو 6 سال مکمل ہوگئے، تاہم دونوں نے دو سال قبل مارچ 2022 میں شادی کی تھی، ان کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔