صوابی میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

صوابی: (دنیانیوز) ضلع صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ لاہور کے حدود جنگی ڈھیر میں موسیقی پروگرام تھا ، پروگرام کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ ہوئی ، فائرنگ سے 29 سالہ طفیل ناصر اور 28 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 30 سالہ قابل رحمان اور 26 سالہ منور باچہ شامل ہیں۔

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو باچا خان ہسپتال منتقل کردیا ، ملزم صدام کے خلاف تھانہ لاہور میں مقدمہ درج کردیا گیاہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں