سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

کراچی :(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوگئی تاہم کمی کے باوجود قیمت پونے 3لاکھ روپے فی تولہ پربرقرار ہے۔

صرافہ مارکیٹوں  کے مطابق فی تولہ سونے کے قیمت 700روپے کم ہوکر2 لاکھ75 ہزار500 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 600روپے کم ہوکر 2لاکھ36 ہزار197روپے ہوگئے۔

قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس سے فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 653 ڈالر ہوگیا۔ 

واضح رہے گزشتہ روزبین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالرز اضافے کیساتھ 2660 ڈالرز ہوگئی تھی، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں