لیاقت پور: شادی تقریب میں فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق
لیاقت پور:(دنیا نیوز) پنجاب شہر لیاقت پور میں شادی کی تقریب میں آئے مہمان کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 3 اے جندوپیر میں پیش آیا، محمد علی گھر سے دکان پر چیز لینے گیا کہ فائر کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ،مقتول بچے کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
دوسری جانب پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔