پشتون تحفظ موومنٹ کے 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
پشاور:(دنیا نیوز) کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے خلاف ریاست حرکت میں آگئی۔
کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کی مدد کرنے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 52 افراد کے نام پاکستان کے اینٹی ٹیررزم ایکٹ 1997 کے سیکشن 11EE کے تحت شیڈول 4 میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔
جن افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں ان کا تعلق جنوبی وزیرستان، صوابی، باجوڑ، خیبر، مالاکنڈ اور مہمند کے علاقوں سے ہیں۔
واضح رہے وفاقی حکومت نے چھ اکتوبر کو پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔