کراچی: سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروہ پکڑا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، پکڑے گئے ملزموں کی شناخت سلیم خان، عابد علی اور امجد علی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے اور نشاندہی پر 2 پستول، گولیاں، کار، 3 موٹر سائیکلیں اور سپیئر پارٹس برآمد کر لئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش کے دوران نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزموں سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں