چونیاں: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ، چار بچوں کا باپ قتل

چونیاں: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر چونیاں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے چار بچوں کا باپ قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول بیوی کے ہمراہ بینک سے اپنی والدہ کی پنشن لے کر آ رہا تھا، کہ ڈاکوؤں نے راستے میں گھیر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں