کرپشن سکینڈل میں بڑی ریکوری: 3 کروڑ 68 لاکھ کا چیک پنجاب حکومت کے سپرد
لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے کرپشن سکینڈل میں بڑی ریکوری کر لی، 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا۔
کرپشن سکینڈل میں ریکوری سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی۔
ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کیا۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق 1 کروڑ 72 لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے بھی وصول کئے گئے ہیں۔