ایف آئی اے کی کارروائی ، آن لائن جنسی ہراسانی، بلیک میلنگ میں ملوث گروہ کے 2 ملزم گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شفقت اللہ اور صدیق احمد شامل ہیں ، ملزمان گزشتہ کئی مہینوں سے متاثرہ خواتین اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے 2 عدد سمارٹ فونز ضبط کر لیے گئے، ضبط شدہ سمارٹ فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں