حلیم عادل شیخ اور انکے بھائی جعل سازی کے مقدمے میں بری
ملیر: (دنیا نیوز) ملیر کورٹ نے تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور ان کے تین بھائیوں کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے حلیم عادل شیخ کے خلاف جعل سازی اور دھمکانے کے کیس کی سماعت کی۔
ملزمان کے وکیل خالد محمود ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا۔
بری ہونے والوں میں حلیم عادل شیخ، علیم عادل شیخ، مقیم عادل شیخ اور عظیم عادل شیخ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف جعلی سوسائٹی کی مد میں 6 کروڑ روپے وصولی اور دھمکیاں دینے کا الزام تھا، پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمہ کراچی کے ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج تھا۔