دوران پرواز ترک ایئرلائنز کے پائلٹ کا انتقال، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

انقرہ : (ویب ڈیسک ) ترکش ایئرلائن کا ایک پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا جس کے بعد ترکیہ کی قومی ایئرلائن کو نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کے ترجمان یحییٰ اُستن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ طیارے نے منگل کی شام مغربی امریکی ساحلی شہر سیٹل سے پرواز کی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری ایئربس 350 کی پرواز ٹی کے 204 کے  پائلٹ سیٹل سے استنبول پرواز کے دوران گر گئے ، ابتدائی طبی امداد دینے کی ناکام کوشش کے بعد ایک دوسرے پائلٹ کی پرواز کے عملے اور ایک ساتھی پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم وہ لینڈنگ سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ 2007 سے ترکش ایئرلائنز میں کام کرنے والے  پائلٹ کو مارچ میں ہونیوالے طبی معائنے میں کامیاب قرار دیا گیا تھا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں