غزہ ، لبنان میں مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد : (دنیانیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے غزہ اور لبنان میں مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ نے غزہ لبنان ریلیف فنڈ کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا ، رقوم مرکزی بینک اور نیشنل بینک سمیت تمام شیڈول بینکس میں جمع کرائی جا سکیں گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غزہ لبنان ریلیف فنڈ کا انتظام این ڈی ایم اے کے پاس ہو گا، وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے متعلق اکاؤنٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان مانیٹر کرے گا۔
وزارت خزانہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے غزہ لبنان کیلئے ریلیف فنڈ کھولنے کی منظوری دی تھی، وفاقی وزیر احسن اقبال غزہ لبنان کیلئے ریلیف کی نگرانی کریں گے، اکاؤنٹ کو وزیر اعظم غزہ لبنان ریلیف فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔