سیالکوٹ میں شوہر نے اہلیہ اور خوشدامن کو فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا
سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پکی کوٹلی میں افسوسناک ساںحہ میں ملزم نے ماں، بیٹی کو قتل کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم بلال نے فائرنگ کر کے بیوی اور اپنی خوشدامن (ساس) کو قتل کیا، ملزم بیوی کی چھوٹی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 22 سالہ نائلہ اور 42 سالہ زوبیہ کے نام سے ہوئی ہے۔