سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کا فیصلہ جاری کر دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ وفاق اور پنجاب کی جانب سے 24 جولائی کو فیصلے میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے درخواست دائر کی گئی، درخواستوں کی بنیاد پر 19 علماء اکرام کو نوٹس کئے گئے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ علماء کرام نے پیرا 7، 42 اور 49 (ج) پر اعتراضات کئے، مؤقف سننے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے میں معترضہ پیراگراف کو حذف کیا جاتا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مبارک ثانی کیس تصحیح شدہ فیصلے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لیے جاتے ہیں، ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے۔