کچرا پھینکنے کے تنازع پر ہمسایہ قتل، ملزم گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کچرا پھینکنے کے تنازع پر ہمسایوں میں جھگڑا،تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران ملزمان نے تیز دھار آلے کے وار کر کے ہمسائے رفیق کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول رفیق اور فیصل وغیرہ کے درمیان گلی میں کچرا پھینکنے کی وجہ سے جھگڑا ہوا، ملزمان فیصل اور الیاس نے تیز دھار آلے کے وار کر کے رفیق کو قتل کیا۔
قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔