ایرانی وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

دوحہ: (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا یہ تمام ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے پر تباہی مسلط کئے جانے کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے، غزہ میں نسل کشی روکے اور لبنان میں جارحیت کا راستہ بند کرے۔

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کو بڑھانے کے لئے اپنی کوششوں کو ہر ممکن حد تک بڑھائیں گے اور یہ کوششیں علاقائی کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی کی جائیں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی ایران کو دی جانے والی دھمکی کے بعد قطر کا دورہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں