نادر شفیع ڈار ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی تعینات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادر شفیع ڈار کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نادر شفیع ڈار کی ڈی جی سی اے اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نادر شفیع ڈار کی بطور ڈی جی سی اے اے تعیناتی 3 سال کےلیے کی گئی ہے، نادر شفیع ڈار سول ایوی ایشن اتھارٹی میں متعدد اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں